منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مصطفیٰ عامر قتل کیس : معروف اداکار کے بیٹے کے تہلکہ خیز انکشافات، بڑے بزنس مین اور سیاستدانوں کے نام بتادیئے

datetime 24  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کے تہلکہ خیز انکشافات آئے اور ملزم نے بڑے بزنس مین سیاستدانوں اور دیگر کے نام بتادیئے۔تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔گرفتار ملزم ساحر نے تفتیش میں بڑے بزنس مین سیاستدانوں اور دیگر کے نام بتائے اور کہا منشیات کی آن لائن رقم والد ساجد کے منیجر کے اکاؤنٹ میں منگواتا تھا۔

گرفتارساحر کا کہنا تھا کہ 5 سال سے ماڈلنگ اور13 سال سے ویڈ کا نشہ کر رہا ہوں جبکہ 2سال سے ویڈ فروخت کر رہا تھا۔ملزم نے بتایا کہ منشیات کا مکمل بزنس اسنیپ چیٹ پر تھا، بازل اور یحیی سے منشیات لے کر فروخت کرتا ہوں۔معروف اداکار کے بیٹے نے انکشاف کیا کہ کوریئر کمپنیوں کے ذریعے کروڑوں کی منشیات منگوائی اور ہر ہفتے4سے 5لاکھ روپے ادا کرتا ہوں ، مہینے میں دو مرتبہ ایک کلو سے زائد ویڈ منگواتا ہوں۔ملزم نے مزید بتایا کہ ایک گرام ویڈ 10 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا اور ڈیجیٹل اسکیل پر ویڈ کا وزن کرتا ہوں۔ملزم ساحر نے دوران تفتیش 12 سے زائدکلائنٹس کے نام بھی پولیس کو بتا دیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…