اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
آزاد کشمیر، مری سمیت گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 اورگہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8 کلو میٹر پرتھا۔