ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

’’یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ کا ہے ‘‘ شیر افضل مروت پھٹ پڑے

datetime 15  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سیاسی رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ اینڈ پارٹی نے مجھے گرایا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ صوابی جلسے میں عوام نے میرے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔ مجھے پارٹی سے پہلی بار نہیں کم از کم تیسری بار نکالا گیا ہے، مجھے بانی پی ٹی آئی نے نہیں نکالا، جیل میں عمران خان سے سیاسی ملاقاتیں میں نے شروع کروائیں، دوسری ملاقات کے بعد مجھے ہی ملاقاتوں سے باہر کر دیا گیا۔سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ اینڈ پارٹی نے مجھے گرایا، پارٹی میں میری مقبولیت سے لوگ جیلس ہیں، جیل میں لوگ جاکر بانی پی ٹی آئی کے کان بھرتے ہیں، پارٹی کو بھی نہیں پتا مجھے کیوں نکالا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں رہوں یا نہ رہوں، خان کے لیے کام کرتا رہوں گا، اچھا ہیاب ریلیکس ہو کر اپنا کام کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم میں جنہوں نے ضمیر بیچا ان کو تو نہیں نکالا گیا، ہر ایم این ایز کو دو ارب آفر ہو رہے تھے، مجھے بھی دو ارب کی آفر ہوئی تھی۔شیر افضل مروت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سازش ہوئی جس میں سیکرٹری جنرل کا بھی کردارتھا، مجھے نکالنے سے پہلے پارٹی کو میرا موقف سننا چاہیے تھا، میرا موقف سنے بغیر فیصلہ اندھیر نگری ہے، سنجیدگی سے سوچنا ہو گا کیا تحریک انصاف صحیح سمت میں جا رہی ہے۔

سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر،علی محمد خان،علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، اسد قیصر، شاندانہ گلزار کے خلاف بھی سازشیں ہو رہی ہیں، موجودہ حالات میں کسی کا بھی مستقبل محفوظ نہیں ہے، میرے معاملے پر بیرسٹر گوہر کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، سوال یہ ہے یہ خبر بانی پی ٹی آئی تک کس نے پہنچائی؟ مجھے پتہ ہے کہ لاہور کے وکیل نے خبر پہنچائی ہے۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…