اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی سے نکالے جانے پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے شیر افضل نے کہا ہے کہ میں روزانہ کی ٹرولنگ سے بیمار ہو گیا ہوں، پارٹی ڈسپلن کی وجہ سے سازشیوں کو جواب نہیں دے سکا، مجھے اپنی پارٹی کے لوگوں نے بار بار بدنام کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کان کے کچے ہیں ، لوگوں کی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں وفاداری کا بدلہ یوں لیا جائے گا تو بانی تحریک انصاف کے لیے کوئی آگے نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک خاتون سازشی نے بھی میرے خلاف سازش رچائی ہے، میرے پاس بہت سی ان کہی کہانیاں ہیں۔