منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں اور کارکنان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

datetime 10  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شامل ،پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ کارکنان اور عوامی نمائندوں، بہادر شاہ باچہ، جمال شاہ، صابر خان اور شہاب خان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں کے ہمراہ قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس حوالے سے گاؤں شیرپاؤ میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ، ضلعی چیئرمین قیصر جمال خان ہشتنغرے سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران پی ٹی آئی کے سابق کارکنان نے باضابطہ طور پر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے، پارٹی قائد آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔نئے شامل ہونے والے کارکنان کا کہنا تھا کہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ ہی واحد پختون رہنما ہیں جو عملی طور پر پختون قوم کے حقوق، بہبود اور تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی گزشتہ گیارہ برسوں سے خیبرپختونخوا میں اقتدار میں رہی، مگر صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔اس موقع پر سکندر حیات خان شیرپاؤ نے قومی وطن پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پختونوں کے حقوق کے حصول کے لیے اجتماعی جدوجہد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بحرانوں سے نکلنے اور صوبے کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے پختونوں کا متحد ہونا ناگزیر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے اتحاد، وسائل پر اختیار، اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنی مؤثر جدوجہد کی بدولت پختون قوم کے بہتر مستقبل اور ترقی کے لیے سرگرم ہے، اور ایک روشن صبح کی نوید ثابت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…