راولپنڈی (این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا، وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے تحویل میں لے لیا گیا، فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
فیصل چوہدری نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے عملے سے تلخ کلامی کی تھی، فیصل چوہدری جیل میں جانے پر تاخیر پر مشتعل ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز (6 فروری) پی ٹی آئی کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلہ سے روک دیا گیا تھا۔جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چوہدری اور جیل عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی، دو گھنٹے تک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں بٹھا کر فیصل چوہدری کو واپس جانے کا کہہ دیا گیا تھا۔