اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

26 نومبر کا احتجاج’ 13مقدمات میں 250 ملزمان کی ضمانت منظور، 150 کی مسترد

datetime 3  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے 13 مقدمات میں 250 ملزمان کو ضمانت منظور جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت مسترد کردی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی چھبیس نومبر احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔

عدالت نے ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ادھر، ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف نے عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کی، عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی آفیسر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا، عمر ایوب کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے۔تھانہ بنی گالا کے مقدمہ میں 18 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی گئی، تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1032 میں 43 منظور کی ضمانتیں منظور ہوئیں جبکہ ایک ملزم کی درخواست خارج کردی گئی۔

عدالت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں 9 ملزمان، تھانہ نون میں دائر مقدمہ کے 17 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جبکہ ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی، تھانہ آبپارہ کے مقدمہ نمبر 1022 میں 70 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 25 ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کردی گئیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ آئی نائن کے مقدمہ میں 30 جبکہ تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں 13 ملزمان کی درخواستیں منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جبکہ 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔تھانہ سیکرٹریٹ کے 2 مقدمات میں 120 ملزمان کی ضمانتیں خارج ہوئیں جبکہ 10 ملزمان کو ضمانت مل گئی، تھانہ سہالہ کے 25 اور تھانہ شمس کالونی کے 30 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئیں، ملزمان کیخلاف 10 تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…