اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ہم پر کوئی امریکی دبائو نہیں،فوج کا جزاوسزا کااپنانظام ہے،راناثناء اللہ

datetime 2  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم پر کوئی امریکی دبائو نہیں،فوج کا جزاوسزا کااپنانظام ہے،مذاکرات میںعلی امین نے اچھی باتیں کیں،تحریری مطالبات ملنے پرپی ٹی آئی کوتحریری طور پر آگاہ کریں گے۔ مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے کہا معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔ اس سوال پر کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو آفر کی گئی ہے کہ بنی گالہ منتقل ہوجائیں؟ اس پر وزیراعظم کے مشیر نے جواب میں کہاکہ میری معلومات کے مطابق ایسی کوئی آفر نہیں کی گئی۔

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی وفد نے اپنے کارکنوں کی رہائی کی بات کی ، ہم نے کہا رہائی عدالت کی ذمہ داری ہے ہمارے ہاتھ میں نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمر ایوب نے کہا حکومت کارکنوں کی رہائی میں رکاوٹ نہ بنے۔اس سوال پر کہ 9مئی کے کچھ ملزمان کی سزا معاف کی گئی ہے کیا یہ مذاکرات کا نتیجہ ہے؟ اس پررانا ثناء اللہ نے جواب میں کہاکہ فوج کا اپنا پروسیجر ہے، اپنے نظام کے تحت سزا دیتی اور معاف کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ باقی لوگوں کی بھی اپیلیں زیرسماعت ہیں شاید باقیوں کو بھی ریلیف مل جائے، ہم پر کوئی امریکی پریشر نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب تحریری مطالبات مل جائیں گے تب ہم انہیں تحریری طور پر آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے اپنے سوشل میڈیا ٹرولز سے بچنے کیلئے باہر نکل کر سخت بیان دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…