ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

چیئرمین پی اے سی کون ہو گا، فیصلہ میں کروں گا، کوئی حکومتی عہدیدار نہیں، عمران خان

datetime 28  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کی نامزدگی کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دیے گئے نام پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے عہدے کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام برقرار رکھا اور کہا ہے اس حوالے سے فیصلہ میں کروں گا، کوئی حکومتی عہدیدار نہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے نامزدگی کے معاملے پر بانی چیئرمین نے پی ٹی آئی کی قیادت کی سرزنش کی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سے چیئرمین پی اے سی کون ہو گا فیصلہ میں کروں گا، شہباز شریف یا دیگر حکومتی عہدیدار نہیں، میری طرف سے چیئرمین پی اے سی کے لئے پہلا دوسرا، تیسرا اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔ذرائع نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے پی اے سی چیئرمین شپ نہ ملنے پر قائمہ کمیٹیوں کی چئیرمین شپ سے بھی استعفی ہونے کا عندیہ دے دیا۔چیئرمین پی اے سی کے یئے طارق فضل چوہدری کی جانب سے دو بار خط لکھا گیا تھا، پی ٹی آئی نے پہلے جوابی خط میں شیخ وقاص اکرم کا نام دیا تھا، دوسرے خط میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ کی جانب سے 4 ناموں کا پینل مانگا گیا تھا۔ اس پر پی ٹی آئی نے عمران خان کی مشاورت کے بعد شیخ وقاص اکرم کا نام مقرر رکھا گیا تھا اور ہمارا پہلا نام ، دوسرا نام، تیسرا نام اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔پی ٹی آئی اپنا حتمی جواب آئندہ ہفتے جمع کروائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…