منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

آئندہ سال کتنی چھٹیاں ہوں گی؟2025 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری

datetime 23  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے سال 2025 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آئندہ سال میں 40 چھٹیاں ہوں گی۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سال 2025 میں 40 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی، آئندہ سال 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 5 فروری 2025 کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی جب کہ 23 مارچ 2025 کو یوم پاکستان، یکم مئی 2025 کو یوم مزدور اور یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی 2025 کو عام تعطیل ہوگی۔حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ 30 ،31 مارچ اور یکم اپریل 2025 کو عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی جب کہ 7 سے 9 جون 2025 کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق 5 اور 6 جولائی 2025 کو 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیاں ہوں گی، 14 اگست 2025کو یوم آذادی، 5 یا 6 ستمبر 2025 کو عید میلاد النبیۖکی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ 9 نومبر 2025کو یوم اقبال، 25 دسمبر 2025 کو یوم قائداعظم/کرسمس کی عام تعطیل ہوگی جب کہ 26 دسمبر 2025 کو مسیحی ملازمین کے لیے یوم کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔

حکومت نے نوٹی فکیشن میں کہا کہ سال 2025 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سال 2025 میں یکم جنوری، یکم مارچ، یکم جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہوگی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی اور غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…