ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق تحفظات واضح ہیں: امریکا

datetime 20  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار دیرینہ پالیسی ہے۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کو برقرار رکھنے کیلئے پْر عزم ہے۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق تحفظات واضح ہیں۔

یاد رہے کہ نئے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے ایک ماہ قبل امریکا نے میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار پاکستانی اداروں پر مزید پابندیاں عائد کی ہیں۔گزشتہ روز ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں یا ان کی ترسیل کے ذرائع پر کارروائی کی جائے گی، پابندیاں لگائے گئے اداروں میں پاکستان کے بیلسٹک پروگرام کا ذمہ دار قومی ادارہ نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس سرفہرست ہے جبکہ ایفیلی ئٹس انٹرنیشنل، اختر اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ اور راک سائیڈ انٹرپرائز شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…