بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

یونان نے کشتی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پاکستان کو بھجوا دی

datetime 17  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز (این این آئی)یونان کی سمندری حدود میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتیاں اْلٹنے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔ ایتھنز سفارتخانے نے تحقیقاتی رپورٹ حکومتِ پاکستان کو بھجوا دی۔رپورٹ کے مطابق یونان کی سمندری حدود میں 3 کشتیوں کو حادثہ پیش آیا، تینوں کشتیاں لیبیا کے علاقے تبروک سے روانہ ہوئی تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلی کشتی میں 6 پاکستانیوں سمیت 45 افراد سوار تھے، اس کشتی میں سوار پاکستانی لڑکے سمیت تمام افراد کو بچالیا گیا۔رپورٹ کے مطابق دوسری کشتی میں 5 پاکستانیوں سمیت 47 افراد سوار تھے جنہیں بچا لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیسری کشتی میں 83 افراد سوار تھے جن میں 76 پاکستانی، 3 بنگلادیشی، 2 مصری اور 2 سوڈانی ڈرائیورز شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق تیسری کشتی کے 39 افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں 36 پاکستانی شامل ہیں، ریسکیو کیے گئے افراد میں کشتی کا سوڈانی ڈرائیور بھی شامل ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیسری کشتی میں سوار 5 افراد کی لاشیں ملیں جو پاکستانیوں کی ہیں ان 5 لاشوں میں سے 4 کی لاشوں کی شناخت سفیان، رحمٰن علی، حاجی احمد اور عابد کے نام سے ہوئی تاہم 5 ویں پاکستانی کی لاش کی شناخت فی الحال نہیں ہوسکی۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق سیالکوٹ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیسری کشتی میں سوار 39 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن میں 35 پاکستانی ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…