منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ نے مداوا شروع کیا لیکن ن لیگ کی کوشش ہے مذاکرات آگے نہ بڑھیں: شیر افضل

datetime 17  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 نومبر کے واقعات کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کیلئے مداوا شروع کر دیا ہے تاہم مسلم لیگ ن کوشش کر رہی ہے کہ ہمارے مذاکرات آگے نہ بڑھیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی بنائی جس کے بعد یہ بیان بھی دے دیا کہ پی ٹی آئی رہنما حکومت کے ساتھ خوش گوار موڈ میں چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اس بیان سے مذاکراتی کمیٹی کی وقعت میں کمی ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے اس بیان سے ہمیں تھوڑا نقصان ہوا۔شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ 22 سے 26 نومبر تک پی ٹی آئی کے مذاکرات ہو رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی 15 سے 20 دنوں میں رہائی کی بھی بات ہوئی تھی مگر اسے ہماری غلطی کہہ لیں یا ڈھٹائی کہ ہم ہر حال میں ڈی چوک پہنچنا چاہتے تھے۔دوران گفتگو شیر افضل مروت نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ پارٹی یا بانی پی ٹی ا?ئی سول نافرمانی کی کال سے پیچھے ہٹ گئے ہیں لیکن محسوس ہو رہاہے کہ پارٹی کی سفارشات پر بانی پی ٹی ا?ئی عمران خان نے سول نافرمانی کی کال کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے گفت و شنید جاری ہے، کوشش ہے کہ مذاکرات کا جو سلسلہ 22 سے 26 نومبر تک جاری رہا وہ پھر شروع ہو جائے۔



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…