بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان جلد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے’ مسرت جمشید چیمہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جیل ٹرائل کے دوران دوسری بار بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، 500 دن گزرنے کے بعد بھی عمران خان کا عزم و ولولہ پہلے کی طرح قائم ہے،ان کا ہر فیصلہ پاکستان کی بہتری اور ایک مثبت سوچ کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مذاکرات کا فیصلہ بھی اسی لیے کیا گیا کہ اہل اقتدار کو موقع دیا جائے کہ وہ پاکستان کو ایک بحران سے دوسرے بحران میں لے جانے کی بجائے آگے چلنے کا سوچیں، موجودہ حکمران جعلی مینڈیٹ کے ساتھ سرکاری عمارتوں پر قابض تو رہ سکتے ہیں لیکن عوام کا اعتماد حاصل نہیں کر سکتے،اس وقت پاکستان کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ سیاسی ڈائیلاگ اور نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہے ،اسی طرح پاکستان میں حالات معمول پر آ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملاقات میں عمران خان نے مشکل ترین حالات میں ہونے کے باوجود اپنے کارکنان کو حوصلہ دیا،ان شااللہ عمران خان جلد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…