بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

datetime 14  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارت کے مسافر طیارے کو بنگامی بنیادوں پر لینڈنگ کی اجازت دیدی گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی شہر دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی ایئرلائن کی پرواز کو کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ایئرلائن کی پرواز دہلی سے جدہ جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ایک مرد مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی، جہاز کے عملے نے مسافر کو آکسیجن فراہم کی تاہم حالت خراب ہونے پر پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔بھارتی پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔حکام نے مزید بتایا کہ طیارے کی لینڈنگ کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے جہاز میں جا کر مسافر کو طبی امداد فراہم کی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…