جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مطالبات نہ مانے تو عمران خان آئندہ جمعہ کوسول نافرمانی کی کال دیں گے، علیمہ خان

datetime 6  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 2 مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو عمران خان آئندہ جمعہ سول نافرمانی کی کال دیں گے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے دو مطالبات رکھے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی جائے، جو 9 مئی اور 26 نومبر سانحات کی تحقیقات کرے۔

انہوں نے کہا کہ جناح ایونیو آپریشن میں 150 لوگ لاپتا ہیں، تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔علیمہ خان نے کہا کہ جمعہ تک مطالبات نہ مانے تو اوورسیز پاکستانیوں کو کال چلی جائے گی، پہلے اوورسیز پاکستانیوں سے پیسے نہ بھیجنے کی اپیل کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو عمران خان آئندہ جمعہ سول نافرمانی کی کال دیں گے۔انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے مذاکرات کی پیشکش کی تو ہماری کمیٹی ان سے بات کرے گی۔ایک سوال پر علیمہ خان نے کہا کہ مشکل وقت آئے گا تو وزیر داخلہ محسن نقوی ملک سے فرار ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…