اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی درخواست منظور نہ ہوئی۔پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہ کیا تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بھی بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کرانے کیلئے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پچھلی تاریخ پہ مجھے مطلع کیا کہ انکے ساتھ پھر سے غیر انسانی سلوک کیا گیا۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ اس سے پہلے بھی میرے کلائنٹ کو قومی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قید تنہائی میں رکھا گیا، مجھے بانی پی ٹی آئی کی خیریت کے حوالے سے شدید تشویش ہے، لہٰذا فوری ملاقات کروائی جائے۔جیل ذرائع کے مطانق ملاقاتیوں کو جواب دیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل کی تحویل میں نہیں بلکہ راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، ان سے ملاقات کے خواہاں افراد راولپنڈی پولیس سے رابطہ کریں۔جیل حکام کے مطابق عمران خان جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں اور ان کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔ ان سے ملاقات کرانے یا نہ کرانے کا اختیار جیل انتظامیہ کے پاس نہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…