اتوار‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2024 

کے پی میں گورنر راج نہیں لگا سکتے وہاں میں نے عوام کو دیکھا ہے، شاہد خاقان

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگا سکتے وہاں میں نے عوام کو دیکھا ہے،حکومت صرف ریڈ زون کی حد تک محدود رہ گئی ہے، میں خود کو بھی غیرمحفوظ سمجھتا ہوں، جو حالات تھے ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے وقت بھی ایسے نہیں تھے،پاکستان میں کوئی شخص سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہاکہ ایک جماعت کی 80فیصد کے پی میں اکثریت ہے گورنر راج نہیں لگایا جاسکتا، بانی پی ٹی آئی کو قانون کے مطابق جیل میں ڈالا ہے تو پراسیکیوشن ہونے دیں، یہ کیا طریقہ ہے عدالت ضمانت دیتی ہے تو دوسرا کیس ڈال کر اندر ڈال دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کنٹینرز لگانا، سڑکیں بند کرناسب ناکام ہوگیا ہے، آپریشن کیا کریں گے، کس کیخلاف کریںگے اور کتنے لوگوں کیخلاف کرینگے، آپریشن کرینگے تو کے پی سمیت اور صوبوں سے مزید لوگ اسلام آباد آئیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وفاقی حکومت ریڈ زون تک محدود ہوگئی ہے، ملک کے وزیرداخلہ ڈی چوک پر کھڑے ہیں، آج ڈی چوک پر پولیس اہلکار کھڑے ہونے سے ڈرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ اپوزیشن کو دیوار سے لگائیں گے ظاہر ہے اس کا ردعمل بھی آئے گا، عہدوں میں کچھ نہیں رہ گیا، رتی برابر بھی عزت ہے تو استعفے دیکر گھر جائیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عہدوں میں کوئی عزت نہیں رکھی، عہدے آج گالی بن چکے ہیں، جس ملک کے دارالحکومت میں 3منزلہ کنٹینرز لگے ہوں تو اور کیا رہ گیا، جو آج حالات تھے ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے وقت بھی ایسے نہیں تھے۔انہوںنے کہاکہ حکومت آج صرف ریڈ زون کی حد تک محدود رہ گئی ہے، میں خود کو بھی غیرمحفوظ سمجھتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ عہدوں کو ایک طرف چھوڑ دیں، ملک کا مفاد سامنے رکھیں، حکومت استعفیٰ دیکر گھر جائے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خام خیالی میں نہیں جانا چاہیے، پاکستان میں کوئی شخص سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں۔



کالم



چھوٹی چھوٹی باتیں


اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…