جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

راولپنڈی،کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف درج

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)ہکلہ انٹرچینج کے قریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج کر لیا گیا۔پولیس کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا ہے، انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 14 دفعات کے تحت درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان،عمر امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ اور شاہد خٹک کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی کے مطابق حملہ آور ملزمان ٹیئر گیس گن، ربر بلٹس گنز اور اسلحہ سے لیس تھے۔

ملزمان نے پولیس افسران اور اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی۔ایف آئی آر متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور قیادت کی مجرمانہ سازش کے تحت پولیس پر حملہ کیا گیا۔ ملزمان کی شیلنگ کے باعث پولیس منتشر ہوئی۔ ملزمان نیکانسٹیبل مبشرحسن کو زخمی کیا اور لال وین میں اغوا کرکے لیگئے۔ ملزمان کے حملے میں کانسٹیبل عدنان،رئیس اور نعیم بھی زخمی ہوئے۔ایف آئی آر کے مطابق بعد میں اطلاع ملی کہ ملزمان کانسٹیبل مبشرحسن کو ہکلہ پل کے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے۔کانسٹیبل مبشرحسن کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…