اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر ہونیوالے دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی ۔رپورٹ کے مطابق دھماکہ صبح 8بج کر 20منٹ پر پلیٹ فارم نمبر1کے داخلی دروازے پر ہوا، دھماکہ کے وقت پلیٹ فارم نمبر1 پر کوئی ٹرین موجود نہ تھی، جعفر ایکسپریس نے 8.30بجے پلیٹ فارم نمبر 1پر پہنچنا تھا، خوش قسمتی سے پلیٹ فارم نمبر2پر موجود مسافر محفوظ رہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ریلوے سٹیشن دھماکہ خودکش تھا، خودکش حملہ آور نے 7سے 8کلو دھماکہ خیر مواد جسم سے باندھا تھا، خودکش حملہ آور نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑایا۔

پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا ٹیسٹ کیلئے فارنزک لیب بھجوائے جائیں گے، خودکش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے مدد لی جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکے کی نوعیت خود کش لگتی ہے، دھماکے کی پہلی اطلاع کوئٹہ کنٹرول روم میں موصول ہوئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام علاقہ کو کارڈن آف کر دیا ہے، ڈی ایس پی سپیشل برانچ ریلوے شاہد نواز و دیگر ریلوے عملہ موقع پر موجود رہے، دھماکہ کے بعد ریسکیو آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…