بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

چین کا سی پیک ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ متحرک کرنے کا عندیہ‎

datetime 28  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد( این این آئی)حکومت نے قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن کیلئے چین سے 1.6ارب ڈالر فنانسنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن کیلئے چین سے فنانسنگ کیلئے پاکستان کی درخواست کے بعد جلد معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، اقتصادی امور ہائی وے اپ گریڈیشن کیلئے فنانسنگ پر چائنیز حکام سے بات کر رہے ہیں، ہائی وے کی اپ گریڈیشن کیلئے چین سے 1.6ارب ڈالر کی فانسنگ لانگ ٹرم کیلئے حاصل کی جائے گی۔

اپ گریڈیشن کیلئے چائنیز فرم کو پاکستان کی فرم کے ساتھ شراکت داری سے کنٹریکٹ ایوارڈ کیے جانے کا امکان ہے، اپ گریڈیشن پلان میں اعلی معیار کے پل، مستحکم ڈھلوان اور گنجان شہروں کے ارد گرد بائی پاسز شامل ہیں۔ہائی وے کی اپ گریڈیشن مسافر بردار، کارگو ٹرانسپورٹرز اور اقتصادی ترقی کیلئے اہم ثابت ہو گی، قراقرم ہائی وے کی اپگریڈیشن کیلئے ورکنگ پر وزیراعظم شہباز شریف کو بھی بریفنگ دی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بات چیت فائنل ہونے پر چین سے معاہدے کیلئے پاکستان سے ہائی لیول وفد چین کا دورہ کر سکتا ہے، چین سی پیک فیز ٹو میں ایگری سروسز، آئی ٹی سمیت 4 معاہدوں پر مزید دستخط جلد کرے گا۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…