بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں، برطانوی اراکین کا ڈیوڈ لیمی سے مطالبہ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی پارلیمنٹ کے 20 ارکان نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو خط لکھ کر بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 20 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ انہیں قید میں رکھنا غیر منصفانہ ہے، ڈیوڈ لیمی ان کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں۔

اراکین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو حراست میں رکھنا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، انہیں انکے دفاع کا موقع نہیں دیا جا رہا اور انکے خلاف مقدمات پاکستان میں اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا تسلسل ہیں۔خط میں کہا گیا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بانی پی ٹی آئی کی جماعت کو بھی انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔خط میں مزید کہا گیا کہ بطور ریاست انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے کھڑے ہونا ہماری ذمے داری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…