اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک بھارت تعلقات پر جمی برف پگھل گئی ہے’بھارتی میڈیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کے دورہ اسلام آباد پر بھارتی میڈیا پر تبصرے کیے جارہے ہیں کہ پاک بھارت تعلقات پر جمی برف پگھل گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے شنکر کی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے باضابطہ دو طرفہ ملاقات یا بات چیت تو نہیں ہوئی تاہم ایس سی او اجلاس کے دوران دوپہر کے کھانے پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ساتھ بیٹھے اور دیگر مندوبین کی موجودگی میں لمبی بات چیت ہوئی۔ 9 سال بعد کسی بھارتی وزیر کا دورہ پاکستان بغیر کسی مسئلے کے مکمل ہوجانا مثبت پیشرفت ہے۔

انڈیا ٹو ڈے کی ایگزیکٹو ایڈیٹر گیتا موہن نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ جے شنکر اور پاکستانی حکام کے درمیان چٹ چیٹ سے زیادہ بات چیت ہوئی، جے شنکر اور پاکستانی حکام کے بیانات سے محسوس ہوتا ہے کہ درجہ حرارت ضرور کم ہوا ہے اور اس میں شریف فیملی کی پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کی پالیسی کا بھی کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کا اگلے ماہ COP29 اجلاس پر آمنے سامنے آنے کا امکان ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…