اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بینظیر کو قتل کرنے کیلئے مجھے دبئی بلوایا گیا، لیکن انکار کر دیا’ اسماعیل ڈاہری

datetime 17  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد (این این آئی)سابق معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ سندھ اسماعیل ڈاہری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے کے لیے مجھے دبئی بلوایا گیا، لیکن میں نے انکار کر دیا، مجھے کسی نے ماضی میں زمینوں پر قبضے کے لیے بھیجا تھا، اس پر اللہ تعالیٰ مجھے سزا دے رہا ہے۔حیدر آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسماعیل ڈاہری نے کہا کہ بعد میں دبئی بلوایا گیا، دبئی کا ویزا ایک گھنٹے میں دے دیا گیا جہاں محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے لیے کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس پر سوال کیا کہ جس کے ساتھ اسکواڈ کی 40 گاڑیوں کے علاوہ پولیس کی 100 سے زائد گاڑیاں اسکواڈ کی ہوں اسے کیسے قتل کیا جا سکتا ہے؟اسماعیل ڈاہری نے بتایا کہ اس پر کہا گیا کہ 12ارب دیں گے، اس پر پوچھا کہ کیسے قتل کرناہے؟ بتایا گیا کہ فلاں کو قتل کرنا ہے، اس پر میں نے جواب دیا کہ وہ ہماری ماں اور بہن جیسی ہے، اس پر ہاتھ نہیں اٹھ سکتا، ہمیں قتل کر دو لیکن یہ کام نہیں کریں گے۔

سابق معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس کے بعد ایک مدرسے میں طالبان پڑھتے تھے ان سے رابطہ کیا گیا، چارسدہ سے آگے 8 ہزار ایکٹر رقبہ پر ان کا مدرسہ ہے، انہیں 14 ارب دیے اور کہا کہ بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے پر مزید 12 ارب روپے دینے کے لیے کہا گیا اور کہا گیا کہ نہیں کیا تو پیسے واپس کرنا ہوں گے جس پر انہوں نے اپنے لوگ لگائے تھے۔اسماعیل ڈاہری نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرابھتیجا ہے میں آصفہ اور بختاور کے ساتھ رہا ہوں، بلاول اتنی مال و دولت اور اختیارات ہونے کے باوجود اپنی ماں کے قاتلوں کو نہیں ڈھونڈ سکے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…