اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، لاتوں اور مکوں کا استعمال

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی ہوگئی، اراکین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا۔پیر کو اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی میں تلخ کلامی شروع ہوئی جو ہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس جاری تھا جہاں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خطاب کیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے نیک وزیر اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نیک محمد میں جھگڑا شروع ہوا۔وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کے دوران اسلام آباد سے پشاور پہنچنے کی کوشش کی اس دوران اپوزیشن ارکان نے ان پر تنقید کی۔

اپوزیشن اراکین نے اسپیکر اسمبلی سے بات کرنے کیلئے وقت مانگا تھا، وقت نہ ملنے پر تلخ کلامی ہوئی اور اس کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ گتھما گتھا ہونے والے اراکین کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ اپوزیشن اراکین نے شور شرابہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کو بولنے کے لیے وقت دیا، ہمیں کیوں نہیں ملتا؟ اے این پی کے نثار باز نے بتایا کہ میں اپنے پارٹی کا موقف بیان کروں گا، شرافت کا غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے۔ ایجنڈا کو کیوں معطل کیا؟صوبائی وزراء اپوزیشن اراکین کو منانے اپوزیشن بینچوں پر آئے۔ اسپیکر نے اجلاس 15 منٹ کے لیے ملتوی کردیا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…