منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

این او سی نہ ملا تو بھی 28 ستمبر کو پنڈی میں احتجاج ہوگا، علیمہ خان

datetime 24  ستمبر‬‮  2024 |

راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ اگر یہ عدالتی آئینی ترامیم میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گئے تو یہ ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر 68 سال کر دیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ نے جو پی ٹی آئی کے ساتھ کیا اس کا مقصد کیا ہے؟ ان کا مقصد پی ٹی آئی کو تباہ کرنا تھا اور وہ بھی اس لیے کہ دو تہائی اکثریت دوسری جماعتوں کو دی جائے تاکہ قاضی فائز کو توسیع ملے، اسی توسیع کے لیے پی ٹی آئی کو تباہ کیا گیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا انسانی حقوق سے متعلق جو پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کی گئی وہ آج تک نہیں سنی گئی، اس وقت قاضی فائز دو تہائی اکثریت پوری کرنے کے لئے کیا کر رہے ہیں؟ اتنا مجبور ہے قاضی فائز عیسیٰ کہ دھاندلی اس وقت کھل کر کر رہے ہیں، اسکا مطلب ہے ایک انسان گدی نہ چھوڑنے کے لئے پورے ملک کو داؤ پر لگا دے گا، جب توسیع ملے گی تو یہ سپریم کورٹ کو دفن کر دیں گے۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ جتنی بڑی آئین شکنی ہوئی ہے جب تک تحفظ نہیں ملے گا یہ ڈرے ہوئے ہیں،ان کے اوپر تو آرٹیکل سکس لگتا ہے، اگر ہم لوگ سپریم کورٹ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، ہم انکے ساتھ کھڑے ہوں گے تو وہ ہمیں انصاف دے سکیں گے، اگر عدالتوں میں اسی طرح فیصلے ہوئے، اب ہماری اپنی آزادی کا سوال ہے۔

علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آپ میری فکر نہ کریں اور اپنے لیے باہر نکلیں، 28 کو پنڈی میں جلسہ کریں، ہمارے وکلاء این او سی کے لئے کوشش کر رہے ہیں لیکن انھوں نے این او سی نہیں دینا، ہمیں کہیں بکرامنڈی میں پھینک دیں گے، ہم نے احتجاج کیا کہ ہم کسی بکرامنڈی نہیں جائیں ہم پنڈی شہر کے اندر جائیں گے، اگر شہر کے اندر اجازت نہ ملی تو ہم اسے احتجاج میں تبدیل کردیں گے۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو جمہوریت، عدلیہ اور اپنی آزادی کے لیے کھڑے ہونے کا حق بنتا ہے، لاہور مینار پاکستان پر 5 اکتوبر احتجاج کے لیے این او سی اپلائی کر دیا ہے، اجازت نہ ملی تو بھی مینار پاکستان پر احتجاج کریں گے، اگر این او سی نہ بھی ملا تو 28 ستمبر کو پنڈی میں احتجاج کریں گے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…