پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

”گنڈاپور کا خواب چکنا چور”! مذاکرات مرکزی حکومتوں کا کام ہے: افغان قونصل جنرل

datetime 20  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان قونصل جنرل محب شاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان مذاکرات بڑی سطح کی بات ہے، مذاکرات کرنا ہمارے بس کی بات نہیں، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مرکزی حکومتوں کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو اہم پڑوسی ممالک ہیں، دونوں ممالک کی 2 سے ڈھائی ہزار کلومیٹر سرحد ہے، مذاکرات کرنا ہمارے دائرہِ اختیار سے باہر ہے، افغانستان ابھی ابھی جنگ کی صورتحال سے نکلا ہے۔ افغان قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ قیام امن سے ہی دونوں ممالک ترقی کر سکتے ہیں، پاکستانی حکومت سے بدامنی کے خاتمے کے لئے ہر قسم کے تعاون پر تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت اور رعایا ایک پیج پر ہو جائیں تو ملک ترقی کرتا ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…