جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کیلیے سہولتکاری؛ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا

datetime 15  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کرنے والے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں اڈیالہ جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی۔دیگر 2 افسران میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اور اسسٹنٹ ناظم شامل ہیں، یہ دونوں افسران سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اکرم کے قریب رہائش پزیر تھے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اکرم سے حاصل ہوئی معلومات پر مزید 6 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جائے گی، جن میں محمد اکرم کے 2 اردلی،3 وارڈر اور ہیڈ وارڈر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ تمام ملازمین محمد اکرم کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں۔ملزمان سے 3 یورپی ممالک کے نمبرز پر واٹس ایپ کے استعمال کے شواہد بھی مل گئے ہیں۔اکرم پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری اور ایک سابق صوبائی وزیر کے قریب سمجھے جاتے ہیں، محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کے لیے پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم مجموعی طور پر15 سال سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل میں تعینات رہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…