منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے اپنی جیب سے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا

datetime 14  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے اپنی جیب سے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ارشد ندیم ہمارا فخر اور ہماری شان ہے، اس نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، ہم عوامی خزانے کے امین ہیں عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کریں گے، اس لیے میں ارشد ندیم کے لیے اپنی جیب سے نقد انعام کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے ارشد ندیم سے کہا کہ وہ تین دن کے لیے ہمارے مہمان بنیں اور خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو بھی جیولین تھرو میں تربیت دیں۔

وزیر اعلیٰ نے ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز کے فاتح اور رنر آپ کھلاڑیوں کے لیے بھی مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے انعامات کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ یہ انعامی رقم محکمہ کھیل کی جانب سے دی جانے والی انعامی رقم کے علاوہ ہے۔ یہ اعلان انہوں نے بدھ کے روز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز 2024 کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی تمام سہولیات اور مواقع فراہم کرے گی، ہمارا ٹارگٹ نوجوانوں پر سرمایہ کاری ہے، اور امید ہے نوجوان دنیا میں ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے، کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مقابلوں کے لیے بیرون ملک بھیجیں گے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں ہر گیم میں اچھے کوچ لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو خصوصی تربیت دلوائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے نوجوانوں سے کہا کہ انہوں نے سفیر بن کر نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے، نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور رکھنا ہے۔ کھیلوں کے ذریعے ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، کھیل انسان کو مقابلے کے لیے تیار کرتا ہے، عمران خان ایک کھلاڑی ہیں، وہ مقابلے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ٹیلنٹ کے ساتھ آگے بڑھیں، محنت کریں اور کھیلوں سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ کھیلوں میں ہار جیت ہوتی ہے مگر آپ نے ہمت نہیں ہارنی، ہمت اور حوصلے کے ساتھ جدو جہد جاری رکھنی ہے، کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔واضح رہے کہ ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز 2024 کے افتتاحی مقابلے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہورہے

ہیں جبکہ ایونٹ کے تحت اسلامیہ کالج اور پشاور کے دیگر سپورٹس کمپلیکس/ گراؤنڈز میں بھی مقالوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایونٹ کے تحت 7 ضم اضلاع اور 6 سب ڈویڑنز سے کل 455 کھلاڑی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں جو مختلف کھیلوں بشمول کرکٹ، بیڈ منٹن اور فٹ بال وغیرہ میں مد مقابل ہوں گے۔ کھیلوں کے مقابلے 14 تا 18 اگست جاری رہیں گے۔ فاتح اور رنر آپ کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ صوبائی وزراء پختون یار خان،مینا خان آفریدی، سید قاسم علی شاہ ، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہاں، کمشنر پشاور ریاض محسود اور دیگر متعلقہ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…