جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے، عمران خان

datetime 12  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دو تہائی اکثریت کو قائم کر کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے تاکہ دوبارہ قاضی فائز عیسٰی کو چیف جسٹس بنا سکے، حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے،بنگلہ دیش اور پاکستان کے حالات مختلف نہیں ہیں،لاوا پک چکا، صرف ایک تیلی کی ضرورت ہے اور سب تباہ ہو جائیگا،سائفر کی شکل میں امریکا کے خلاف ایف ائی آر موجود ہے،’اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ کے لیے پارٹی کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔انہںنے کہاکہ حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے۔بنگلہ دیش اور پاکستان کے حالات کا موازنہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے حالات بنگلہ دیش سے زیادہ برے ہیں، حسینہ واجد نے آرمی چیف، چیف جسٹس اور پولیس چیفس اپنے لگائے ہوئے تھے، حسینہ واجد نے جماعت اسلامی سمیت تمام اپوزیشن کو دیوار سے لگایا تھا، یہ ساری چیزیں پاکستان میں بھی ہوئی ہیں اور ہو رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ الیکشن سے پہلے 9 مئی کے نام پر ہماری پارٹی پر کریک ڈاؤن کیا گیا، 9 مئی کی فوٹیج جنہوں نے چرائی، انہوں نے ہی 9 مئی کیا ہے، ہماری آدھی لیڈرشپ کو پکڑ کے جیل میں ڈالا گیا، آدھی لیڈرشپ انڈر گراؤنڈ ہو گئی، باقیوں کو ویگو ڈالا کے ذریعے پارٹی چھڑوا دی۔

عمران خان نے بتایا کہ چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے تھے، آرمی چیف نے ان کی سپورٹ کی تھی لیکن 8 فروری کو ان کا سارا پلان ناکام ہو گیا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں طلبا نے خواب کا بت توڑ ڈالا، بنگلہ دیش میں جب لوگ باہر نکلے تو فوج نے اپنی عوام پر گولی چلانے سے انکار کر دیا، حسینہ واجد نے طالب علموں پر جو ظلم کیا وہ بیک فائر ہو گیا، تاہم بنگلہ دیش اور پاکستان کے حالات مختلف نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ 8 فروری کو ظلم کے باوجود ہماری پارٹی جیتی ، اس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ 90 فیصد عوام ہے ، بنگلہ دیش میں خالدہ ضیا کے ساتھ وہ عوام نہیں ہے جو پی ٹی آئی کے ساتھ پاکستان میں ہے، انہوں نے الیکشن میں بڑا فراڈ کیا ہے، اب ان کو خدشہ ہے حلقے کھلیں گے تو ان کی ساری چوری کھل جائے گی، یہ اسی لیے ٹریبونلز میں اپنے ججز کو بیٹھانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کو معلوم ہو گیا ہے اتنا بڑا فراڈ کور نہیں ہو سکتا۔

عمران خان نے بتایا کہ راولپنڈی کے سابق کمشنر نے کہا 70،70 ہزار سے جیتنے والوں کو ہروایا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دے رہے، پہلے انہوں نے دو صوبوں میں الیکشن نہ کروا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے ، اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کر کے دوبارہ آئین شکنی کی جا رہی ہے ، میں نے کبھی پارٹی کو اسٹریٹ مومنٹ کا نہیں کہا، 9 مئی سے قبل بھی پرامن احتجاج کی کال نہیں تھی تاہم اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کروں گا۔9 مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ 9 مئی کو انہوں نے خودآگ لگائی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں سمجھ رہا تھا ملکی معیشت خراب ہے، احتجاج نہیں کرنا چاہیے لیکن موجودہ حکومت دو تہائی اکثریت کو

قائم کر کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے تاکہ دوبارہ قاضی فائز عیسٰی کو چیف جسٹس بنا سکے، قوم انتظار کر رہی ہے، لاوا پک چکا ہے، صرف ایک تیلی کی ضرورت ہے اور سب تباہ ہو جائے گا، مگر یہ جو مرضی کر لیں پاکستانی فوج عوام پر گولی نہیں چلائے گی، میں کال دینے لگا ہوں، لاوا پکا ہوا ہے اور لوگ تیار ہیں۔عمران خان نے تنبیہ دی کہ میں ان کو وارن کر رہا ہوں، خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے، اب لوگ جیلوں میں جانے اور جان دینے کو تیار ہیں، آپ نے پاکستانی معیشت کو تباہ کر دیا اور سپریم کورٹ پہ بھی اب حملے کر رہے ہیں، اگر آپ پاکستان میں آئین توڑیں گے تو نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے، یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اس لیے نہیں مان رہے ہیں کیونکہ قاضی فائض عیسٰی کو مزید بیٹھانا چاہتے ہیں۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ شیخ حسینہ واجد نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں میری حکومت امریکا نے ختم کی، آپ نے بھی اپنی حکومت گرانے کا الزام امریکا پہ لگایا تھا اس پر کیا کہں گے؟عمران خان نے جواب دیا کہ ہمارے پاس سائفر کی شکل میں امریکا کے خلاف ایف ائی آر موجود ہے، مجھے نہیں پتا حسینہ واجد کے پاس کیا معلومات ہے۔

ایک اور صحافی نے دریافت کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن ٹریبونلز میں یہ اپنے جج بٹھانا چاہتے ہیں،آپ لاہور اور اسلام اباد کے حلقوں کا حوالہ دیتے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے خلاف دائر ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر ہائی کورٹ سے اسٹے حاصل کر رکھا ہے اس پر کیا جواب دیں گے؟سابق وزیر اعظم نے سوال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فراڈ کیا ہے، ہم اس سے امید کرتے ہیں کہ وہ انصاف دیں گے، جب آپ کو امپائر پر شک ہو تو انصاف کس سے مانگیں گے؟ ہم نے اس لیے اسٹے حاصل کر رکھا ہے۔ایک اور صحافی نے استفسار کیا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا مختصر فیصلہ ذیا ہے، تفصیلی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے، سپریم کورٹ کے سینئر جج نے بھی کہہ دیا ہے کہ اس فیصلے پر عمل ہونا ہے تو آپ کیوں اسٹریٹ موومنٹ کا اعلان کر رہے ہیں؟اس پر عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو روکنے کے لیے انہوں نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی ہے اور اب یہ آئین میں بھی ترمیم کرکے دو تہائی اکثریت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ایک اور صحافی نے پوچھا کہ ایسی خبریں آرہی ہیں کہ اپ اور فوج کے کسی افسرکے درمیان رابطے ہیں تو کیا اسٹیبلشمنٹ سے آپ کا رابطہ ہے؟ عمران خان نے جواب دیا کہ ان کو جب معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں حالانکہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، کوئی بات چیت نہیں ہے، میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاستدانوں سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرے گی، اگر ہم سیاست دانوں سے مذاکرات کریں گے تو اس کا مطلب ہے ہم نے موجودہ حکومت کو تسلیم کر لیا ہے۔

صحافی نے مزید دریافت کیا کہ آپ کے جو لوگ پس پردہ مذاکرات کر رہے ہیں تو اس پر خبر ہے کہ آپ نے جو ڈیمانڈز رکھی ہیں وہ ریجیکٹ ہو گئی ہیں؟ اس سوال پر عمران خان نے کہا کہ ہمارے مطالبات ریجیکٹ کرنے ہیں تو ریجیکٹ کر دیں، میں بات ملک کے لیے کرنا چاہتا تھا، پی ٹی آئی کی مشہوریت بڑھتی جا رہی ہے، آپ نے بات نہیں کرنی نہ کریں مجھے کوئی جلدی نہیں ہے، جنرل عاصم منیر کو سوچنا چاہیے کہ قوم کیا فیصلہ کر رہی ہے، کدھر کھڑی ہیاور فوج کہاں کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ فوج اور حکومت میں ایسا فاصلہ کبھی نہیں دیکھ، فوج سارے پاکستان کی ہے ایک آرمی چیف یا سیاسی پارٹی کی نہیں، انہوں نے ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج کے آمنے سامنے کر دیا ہے، میں چیلنج کرتا ہوں نواز شریف موجودہ حالات میں کسی چھوٹے سے گراؤنڈ میں بھی جلسہ کر کے دکھائیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…