جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

بنگلہ دیشی فوج میں اکھاڑ پچھاڑ، حسینہ واجد کا قریبی جرنیل فارغ

datetime 7  اگست‬‮  2024 |

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کے ملک سے فرار اور آرمی کے ٹیک اوور کئے جانے کے بعد بنگلہ دیشی فوج کے اعلیٰ عہدوں میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، فوج نے حسینہ واجد کے قریبی جرنیل کو فارغ کردیا ہے۔منگل کو بنگلہ دیش کی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ڈائریکٹوریٹ (آئی ایس پی آر) نے ایک پریس ریلیز میں اطلاع دی کہ آرمی چیف نے بنگلہ دیشی فوج کے اعلیٰ عہدوں میں ردوبدل کرتے ہوئے میجر جنرل ضیاء الاحسن کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سیف عالم کو وزارت خارجہ، لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمان کو جی او سی آرمی ٹریننگ اینڈ ڈاکٹرائن کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل احمد تبریز شمس چودھری کو کوارٹر ماسٹر جنرل آف آرمی، لیفٹیننٹ جنرل میزان الرحمان شمیم کوچیف آف آرمی جنرل سٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل محمد شاہین الحق کمانڈنٹ این ڈی سی اور میجر جنرل اے ایس ایم رضوان الرحمٰن کی بطور ڈائریکٹر جنرل این ٹی ایم سی تقرری کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…