جمعرات‬‮ ، 05 جون‬‮ 2025 

نوجوانوں کے پاس ملکی ترقی کی کنجی ہے،مریم ویژن کو آگے بڑھا رہیں،وزیراعظم

datetime 11  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس ملکی ترقی کی کنجی ہے، حکومت زراعت، صنعتوں اور آئی ٹی جیسے شعبوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے ان کی تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دے رہی ہے، خوشی ہے مریم نواز صاحبہ بھی اس ویژن کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش سکولز نیٹ ورک کو ملک بھر میں تیزی سے پھیلایا جائے گا۔اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف نے میٹرک امتحانات میں بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے دانش سکول کے طالب علم محمد آیان کاشف سے ملاقات کی اور ایان کاشف کو بورڈ کے امتحانات میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایان کاشف بیٹا آپ کو بہت مبارک ہو! ایان کاشف کے والد دنیا میں نہیں ،والدہ نے پالا ہے، ایان کاشف کے اساتذہ کی بڑی محنت ہے، آپ قوم کا درخشندہ ستارہ ہیں، دانش سکول کے بچوں کو ہنر مند بنائیں گے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ دانش سکول سسٹم میں آپ نے خود کو ایک درخشندہ ستارہ ثابت کیا، دانش سکول سسٹم پاکستان کے دوسرے حصوں میں لے کرجارہے ہیں، ہم نے اسلام آباد میں دانش سکولوں کیلئے زمین تلاش کرلی ،بجٹ بھی رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چار دانش سکول قائم کیے جائیں گے، یہ سکول سابق فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی قائم کیے جائیں گے، زراعت، ا?ئی ٹی، سمال انڈسٹریز اور فری لانسنگ میں بچوں کی کھیپ تیار کرنا ہمارا فرض ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دانش سکولوں کے قیام کا بنیادی مقصد پسماندہ مالی پس منظر کے طلبائ کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کے قابل بنانا تھا،ان سکولوں کے اساتذہ کو بازار کے حساب سے تنخواہیں دی جاتی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس ملکی ترقی کی کنجی ہے، حکومت زراعت، صنعتوں اور آئی ٹی جیسے شعبوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ان کی تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دے رہی ہے، خوشی ہے مریم نواز صاحبہ بھی اس ویژن کو آگے بڑھا رہی ہیں۔اس موقع پر شہباز شریف نے محمد ایان کاشف کو 10 لاکھ روپے کا چیک اور ایک لیپ ٹاپ دیا جس پر انہوں نے دانش سکولوں کے قیام کے وزیراعظم کے ویڑن کو سراہا۔اس موقع پر ایان کاشف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دانش سکول جیسے بہترین ویژن کا مشکور ہوں، دانش سکول میں اچھا کھانا ملتا ہے، سکول میں تعلیم و تربیت کا بہترین نظام ہے، خواہش ہے دانش سکول کو یونیورسٹی کی سطح تک بڑھایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…