جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

غیرملکی ایئرلاٸن کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

datetime 11  جولائی  2024 |

کراچی (این این آئی)غیر ملکی ایئرلائن کی کولمبو جانے والی پرواز کو اچانک خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، تاہم خاتون مسافر دوران پرواز ہی انتقال کرگئیں۔ فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 569 بینکاک سے کولمبو جارہی تھی کہ دوران پروازایک خاتون مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

کراچی ائیرپورٹ پر غیر ملکی طیارے کی لینڈنگ کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے سری لنکن خاتون کا معائنہ کیا تو اس وقت تک وہ انتقال کر چکی تھیں، مسافر خاتون دوران پرواز ہی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔ائیرپورٹ پر تعینات وفاقی ہیلتھ افسر نے خاتون مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا، جس کے بعد غیر ملکی ایئرلائن خاتون مسافر کی میت کو لے کر کراچی ائیرپورٹ سے کولمبو روانہ ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…