منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، جس کو چاہا اٹھا لیا اور مقدمے میں ڈال دیا، شبلی فراز

datetime 6  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اندھیر نگری چوپٹ راج ہے جس کو چاہا اٹھا لیا اور مقدمے میں ڈال دیا۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم پارٹی کا ہر اول دستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ 50 سال بعد آئی، اس سے آگاہی پیدا ہوئی، دیگر ممالک میں بھی 30 سال بعد کسی ریاست میں راز نہیں رکھا جاتا۔

شبلی فراز نے کہا کہ اس پر بات چیت ہوتی ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ دہرائی جائیں، اس لیے ہم 1971ء کے واقعات اور اب میں مماثلت دیکھ رہے ہیں، نہیں چاہتے کہ جو غلطیاں ہوگئیں ان کو دہرائیں اور نقصان اٹھائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کا سوچیں، ملک تباہ ہو رہا ہے، اضطراب کی کیفیت ہے، ملک کے مقبول لیڈر کو رہا کریں، سیاسی مقدمات کو ختم کریں، مینڈیٹ کو واپس کیا جائے تب سیاسی استحکام آجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…