پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تعینات ای ایس ٹی اساتذہ کا وزیراعظم سے گریڈ 16 میں اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریڑن ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تعینات ای ایس ٹی اساتذہ نے وزیراعظم عمران خان سے گریڈ 16 میں اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ کے زیرانتظام 355 تعلیمی اداروں کے ایلمنٹری سکول ٹیچرز نے اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

جس کے مطابق ایلیمنٹری اسکول ٹیچر کو گریڈ 14 سے اپ گریڈ کرکے گریڈ16 دینے اور سالوں سے پرموٹ نہ کئے جانے والے اساتذہ کی پروموشن کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔اساتذہ کے مطابق گریڈ 16 میں اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ای ایس ٹی اساتذہ کرام کو تین اضافی سالانہ انکریمنٹس دیئے جائیں اور یہی سہولت تمام ٹی جی ٹی اور ایس ایس ٹی اساتذہ کو بھی دی جائے، اسی طرح اعزازی اساتذہ(آنریری ٹیچرز)کے اعزازیہ میں بھی اضافہ کا مطالبہ کیاگیا ہے-اساتذہ کا کہنا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریڑن ڈائریکٹوریٹ نے ای ایس ٹی اساتذہ کی ترقی اور انڈکشن کے حوالے سے جو فارمولا بنایا ہے وہ 25 فیصد اساتذہ کی ترقی اور 75 فیصد نئے اساتذہ کی بھرتی ہے جو کہ سراسر ظلم زیادتی اور ناانصافی پرمبنی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں اساتذہ کرام سالوں سے ترقی کے منتظر ہیں جبکہ نئے اساتذہ کی بھرتی کاسلسلہ جاری ہے- اساتذہ کے مطابق ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ نے سال 2008 سے ای ایس ٹی اساتذہ کی پروموشن نہیں کی ہے جبکہ اس دوران سال 2022ئ￿ تک سینکڑوں نئے اساتذہ کی تعیناتی کی گئی ہے اس طرح ہزاروں اساتذہ اپنے بنیادی حق سے محروم ہیں- اساتذہ فرحت عباس، ملک گلزارحسین، عارف عباسی، اسامہ ممتازقریشی اور دیگر کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ان کا موجودہ تنخواہوں میں گزارا نہیں ہے- اس لئے حکومت انہیں ان کے بنیادی حق پروموشن اور اپ گریڈیشن سے مستفید کرے-انہوں نے کہاکہ ای ایس ٹی اساتذہ کو چاردرجاتی فارمولے میں بھی نظر انداز کیاگیا جو سراسرزیادتی اور ظلم ہے-انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں سب سے کم تنخواہوں پر اساتذہ کام کررہے ہیں-ان کا کہاتھا کہ کسی بھی حکومت کی ترجیحات میں اساتذہ اور قوم کے معماروں کی ترقی اور ان کو سہولیات دینے کا خیال نہیں رکھا گیا-ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ جن کی تنخواہ تمام شعبوں سے زیادہ ہونی چاہیے ان کو ہمیشہ یکسر نظر انداز کیاگیا-انتہائی قلیل تنخواہوں میں اساتذہ گزارہ کرنے پر مجبور ہیں اور سفید پوشی سے زندگیاں بسر کررہے ہیں-اساتذہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اساتذہ کی تنخواہوں کے لئے خصوصی پیکیج دیاجائے اور بالخصوص ای ایس ٹی اساتذہ کواپ گریڈیشن اور ڈیپارٹمنٹل ترقی دے کر ان سے کی گئی زیادتیوں کاازالہ کیاجائے-



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…