پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ: خاتون کا مفت نفسیاتی علاج کرانے کا اعلان

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا حکومت نے مبینہ طورپر سر میں کیل ٹھوکے جانے سے زخمی ہونے والی خاتون کا نفسیاتی علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے متاثرہ خاتون کا مفت علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ

خاتون کی ذہنی نشوونما اور نفسیاتی مسائل کے حل کیلئے علاج کرایا جائیگا۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نفسیاتی علاج کے سیشن متاثرہ خاتون کی مرضی کے مطابق ترتیب دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کا واقعہ 8 فروری کوسامنے آیا تھا، خاتون کا لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آپریشن کرکے کیل کو نکالا گیا تھا۔اس واقعے میں پہلے یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ اولاد نرینہ کی خواہش پر عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی تھی تاہم بعد میں خاتون نے کہا کہ گھر میں کام کاج کے دوران جنات کی آمد ہوئی، مجھے جنات کے اثرات کی شکایت ہے، کمرے کے سامنیگری تو میرے سر میں کیل لگی اور زخمی ہوگئی۔متاثرہ خاتون کے شوہر نے دعویٰ کیا تھاکہ جنات نے میری اہلیہ کے سر میں کیل ٹھوکی ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…