بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا دبئی کا کامیاب دورہ، ذاتی کاوشوں سے دھابی گروپ 60 ارب کی سرمایہ کاری پر آمادہ، معاہدہ طے پا گیا

datetime 21  فروری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا دبئی کا کامیاب دورہ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے دھابی گروپ پنجاب میں 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر آمادہ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات کی۔شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا

پرتپاک استقبال کیا۔ شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پنجاب میں تعمیراتی شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔اس ضمن میں دبئی میں پنجاب حکومت اور دھابی گروپ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا اور ایک تقریب کے دوران مبارک سینٹر کی تعمیر کی بحالی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ دھابی گروپ تعاون پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے لاہو رمیں مبارک سینٹر تعمیر کرے گا۔پنجاب حکومت مبارک سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں تعمیراتی شعبے میں 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہو گی ـمنصوبے کی تکمیل سے بین الاقوامی کرکٹ ٹیمز کیلئے رہائش فراہم ہو سکے گیـدھابی گروپ اورحکومت پنجاب لاہور کی بلند ترین عمارت بنانے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاہدے پردھابی گروپ کے سربراہ اورمتعلقہ حکام کو مبارکباد دیتا ہوں۔دھابی گروپ اس تاریخی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔60ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والامبارک سینٹرحقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے سپیشل اکنامک زون بن رہے ہیں۔ دریائے راوی کے کنارے بسنے والا نیا پراجیکٹ گیم چنیجر بھی اورلاہور میں نئے دورکا آغاز بھی ثابت ہوگا۔ والٹن پرسینٹر ل بزنس ڈسٹرکٹ کا منصوبہ بھی کامیابی سے شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہورسمیت پنجاب پائیدار ترقی کے نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔ سرمایہ کاروں اور خاص طورپر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ سہولت مرکز قائم کیاگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…