ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشتگرد کاکئی قتل کرنیکا اعتراف،ٹکڑے کر کے انکی لاشیں کہاں دفنائیں؟ لرزہ خیز انکشافات

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) کراچی میں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گردوں کی تفتیشی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں ملزمان کا کہناہے کہ انہوں نے کئی افراد کو ٹارچر سیل لے جا کر بغدے سے کاٹ کر ہلاک کیا اور لاشیں ٹکڑوں کی صورت میں پہاڑی میں دفنائیں، کئی کو پھانسی گھاٹ اتارا گیا ۔ کراچی میں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گردوں کی تفتیشی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ملزمان سلیم چودھری اور ظہیربابر نے تفتیش کے دوران بتایا کہ انہوں نے کئی افراد کو بغدے سے قتل کیا۔ 22 اگست کی تقریر کے موقع پر وہ پریس کلب پر موجود تھے،ملزمان نے 22 ساتھیوں کے نا م بھی بتاد یئے ۔ملزم سلیم نے اورنگی ٹاون سے آزاد حسن نامی شخص کو اغوا کرکے ہلاک کرنیکااعتراف کیاہے۔ملزم کے مطابق آزاد حسن کو ٹارچر سیل لے جا کر بغدے سے کاٹ کر ہلاک کیا اور آزاد کی لاش ٹکروں کی صورت میں پہاڑی میں دفنائی۔ملزم سلیم نے انکشاف کیا کہ اورنگی ٹائون سے ہی ایک اور شخص کو اغوا کے بعد قتل کیا۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ اقبال نامی شخص واردات کے لیے بغدا فراہم کرتا تھا۔ملزم ظہیر بابر کے مطابق 2008 میں ایک شخص کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں نور الدین، حیات، کامران، آصف بھایا اور دیگر شریک تھے۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم ظہیر بابر نے بتایا کہ ہارون گوٹھ میں جھگڑے کے دوران مخالف پارٹی پر فائرنگ کی۔ملزم ظہیر کا کہنا ہے کہ وہ 22 اگست کی تقریر کے موقع پر پریس کلب پر موجود تھا، اسلحہ یونٹ آفس سے فراہم کیا جاتا تھا۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش 22 ساتھیوں کے نا م بتائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…