اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عارف علوی بانی پی ٹی آئی کے 1971 سے متعلق ٹوئٹ کی حمایت میں سامنے آگئے

datetime 1  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق صدر عارف علوی بانی پی ٹی آئی کے 1971 سے متعلق ٹوئٹ کی حمایت میں سامنے آگئے۔کراچی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آٹی آئی نے حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دیا تو اس میں کیا غداری ہے؟ انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے ذہن میں ایک نظریہ بنا رکھا ہے جس کے تحت آپ غدار قرار دے دیتے ہیں، حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ جو پڑھتا ہے اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ بانی نے کہا کہ حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے، حمود الرحمن دیانت دار جج تھے ان کے بیٹے آج بھی فیڈرل شریعت کورٹ کے جج ہیں۔عارف علوی نے کہا کہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے قانون کے تحت ہمیں پکڑا جا رہا ہے، اگر جزا اور سزا نہ ہو تو ایسا قانون بے کار ہے۔انہوںنے کہا کہ چند لوگ نوجوانوں کے ٹھیکے دار بنے ہوئے ہیں، میں جب صدر تھا مجھ پر الزام تھا میں بندوقیں سپلائی کرتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…