منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اگر کشیدگی کم کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی اپنا منہ بند رکھیں،خواجہ آصف

datetime 31  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کو مفت مشورہ دیا ہے کہ اگر تحریکِ انصاف نے کشیدگی کم کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی اپنا منہ بند رکھیں۔ایک انٹرویومیں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مجیب الرحمن سے متعلق ٹویٹ سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی پوسٹ سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کشیدگی کو بڑھانا چاہتے ہیں اور دوبارہ 9 مئی جیسی کوشش کر رہے ہیں، یہ سانحہ مشرقی پاکستان کا حوالہ دے کر کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا ٹیم نے ٹویٹ سے پہلے اجازت نہیں لی تھی، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پی ٹی آئی کو اکائونٹ پر پوسٹ سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجیب الرحمٰن اور سانحہ مشرقی پاکستان کی جو تاریخ ہے اس پر میرا الگ موقف ہے، سانحہ مشرقی پاکستان کو آج بڑھاوا دے کر آپ کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست یا کھیل میں جس نے بانی پی ٹی آئی سے اچھائی کی ان سب کو انہوں نے ڈنک مارا، جنرل باجوہ اور جنرل فیض پر اب یہ سارہ ملبہ ڈال رہے ہیں۔وزیر دفاع نے کہاکہ نواز شریف نے بنی گالہ میں سڑک بنا کر دی لیکن بانی پی ٹی آئی اس سے مکر گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…