اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے 2 مقدمات میں بری

datetime 30  مئی‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹائون میں درج 9 مئی کے 2 مقدمات میں بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت منظور کر لی۔پراسیکیوشن کی جانب سے ناکافی شواہد پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بری کیا ہے۔

اس سے قبل عدالت نے 16مئی کو 9 مئی سے متعلق کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا، آمنہ علی اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے تھے۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ مجاز افسرز نے درج نہیں کرایا، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کیے گئے، بانی پی ٹی آئی کو مقدمے سے بری کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…