جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

پی ٹی آئی قیادت کا اہم اجلاس، جے یو آئی سے ملکر تحریک چلانے بارے عمران سے مشاورت کا فیصلہ

datetime 24  مئی‬‮  2024 |
عمران خان
عمران خان

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی قیادت نے جے یو آئی کیساتھ مل کر احتجاجی تحریک چلانے کے معاملے پر عمران خان سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حتمی منظوری پر دونوں جماعتوں کی بااختیار کمیٹی بنائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات کیلئے بانی چیئرمین کی جانب سے ایشورٹی کا مطالبہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ایک نئے پلیٹ فارم سے نئی تحریک چلانے کا بھی مطالبہ سامنے آیا ہے۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات پر بانی تحریک انصاف سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع تحریک انصاف کے مطابق احتجاجی تحریک کے لیے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پی ٹی آئی با اختیار کمیٹی قائم کرنے کی بات ہوئی، بتایا گیا کہ مولانا نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف سے مشاورت کر کے مکمل بااختیار کمیٹی کے نام دیے جائیں۔ذرائع نے بتایا کہ سربراہ جے یو آئی سے آئندہ ہفتے پھر ملاقات کی جائے گی، احتجاجی تحریک کو نئے سرے سے بھی شروع کرنے پر گزشتہ رات اہم گفتگو کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…