ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کا فتح-ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

datetime 15  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان نے ناقابل تسخیر دفاع کی جانب سے ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا جس کی رینج 400 کلومیٹر ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا، فتح ٹو جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فتح ٹو درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح ٹو راکٹ سسٹم کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راکٹ سسٹم پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا، فتح 2 انتہائی درستگی کیساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف اور مسلح افواج کے اعلی افسران نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب تجربے پر پاک فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی کامیاب تجرے پر مبارک باد پیش کی۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…