جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

فیض حمید پر الزامات سنگین نوعیت کے ہیں، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کی جانب سے فیض حمید کے خلاف معیز احمد کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید پر الزامات سنگین نوعیت کے ہیں۔ منگل کو جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار معیز احمد نے فیض حمید کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی درخواست کی۔ درخواست گزار کے فیض حمید پر لگائے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے الزامات درست ثابت ہوئے تو وفاقی حکومت اور اداروں کی ساکھ کم ہوگی۔ اداروں کی ساکھ بچانے کیلیے درخواست گزار کے الزامات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔کہا گیا کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 184/3 کے تحت اس معاملے میں فی الحال مداخلت نہیں کرنا چاہتی، اگر درخواست گزار وزارت دفاع میں شکایت درج کرواتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست گزار نے فیض حمید پر سنگین الزامات عائد کی۔

درخواست گزار کے مطابق اداروں نے اس کے گھر اور دفتر پر غیرقانونی چھاپہ مارا اور اہلخانہ کو غیرقانونی تحویل میں رکھا گیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق فیض حمید کے کہنے پر ان کا قیمتی اور دفتری سامان لوٹا گیا۔ درخواست گزار اور انکے اہلخانہ کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق فیض حمید کے ماتحت افسران نے ان کے کہنے پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ اس میں کہا گیا کہ عدالت نے سوال کیا کہ یہ مقدمہ مفاد عامہ کا کیسے بنتا ہے؟ جس پر درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے علاوہ کارروائی کیلیے کوئی متعلقہ فورم نہیں بنتا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق درخواست گزار فیض حمید کے خلاف وزارت دفاع سے رجوع کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے الزامات پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184/3 کے معیار پر پورا نہ اترنے پر فیض حمید کے خلاف درخواست نمٹا دی۔عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست گزار کے پاس فیض حمید سمیت دیگر فریقین کے خلاف دوسرے متعلقہ فورمز موجود ہیں۔ سپریم کورٹ کیس کے میرٹس کو چھیڑے بغیر یہ درخواستیں نمٹاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…