منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سائفر کیس،ایف آئی اے نے مزید 5 گواہ پیش کردیے، بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے

datetime 31  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے سائفر کیس میں مزید 5 گواہان کو عدالت میں پیش کردیا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر سے متعلق کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی جس دوران کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی ، سرکاری وکلا عمر اشتیاق، محمد شرجیل، ایف آئی اے، وفاقی حکومت کے اسپیشل پراسیکیوٹر اور طلب کردہ 5 سرکاری گواہان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران سرکاری گواہان کے بیانات کمرہ عدالت میں ریکارڈ کرنے کا باقاعدہ آغاز ہوا اور اس دوران ایف آئی اے ٹیم نے مزید 5 گواہان کو پیش کیا۔سائفرکیس میں 10سرکاری گواہان کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی جبکہ پیش کیے جانے والے گواہان میں عمران سجاد، عقیل حیدر، شمعون قیصر، ایم افضل ، نادرخان، اقرا اشرف، فرخ عباس، حسیب بن عزیز، شبیر اورخوشنود شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ سرکاری پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور سردار شوکت نے گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے تاہم کمرہ عدالت میں موجود گواہان کے مکمل بیانات قلمبند نہیں ہوسکے ہیں ، آئندہ سماعت پر جرح اور گواہان کے تفصیلی بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔بعد ازاں وکلا صفائی کی جانب سیسماعت ملتوی کرنیکی استدعا پر عدالت نے کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…