ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

نگراں کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کردیا، ذرائع

datetime 30  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی تاہم گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مو خر کردیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر مزید غور کرنے کی ہدایت کردی۔ کابینہ نے حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی، کابینہ نے اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

گیس نرخوں میں اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق نہ ہوسکی، کابینہ اجلاس میں ای سی سی فیصلوں کی توثیق زیر غور نہیں لائی گئی۔اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)قائم کرے گا، کابینہ کو غیر قانونی افغان شہریوں کو نکالنے سے متعلق آرڈر پر بھی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فارن ایکٹ 1947 کے تحت تمام صوبوں کو بے دخلی آرڈر جاری کردیا، پولیس سمیت متعلقہ اداروں کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو حراست میں لینے کا پابند کیا ہے، معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ غیر ملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا، سنگین جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو بے دخل نہیں کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ، پولیس، پراسیکیوشن اور جیل انتظامیہ کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں، چاروں صوبوں میں گرفتار غیر ملکیوں کو رکھنے، بے دخل کرنے کیلئے خصوصی سینٹرز قائم کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواستیں نومبر کے وسط تک طلب کر لی جائیں گی، آئندہ سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج پر جائیں گے، مجوزہ سرکاری حج پیکیج میں عوامی تجاویز پر کئی تبدیلیاں کر دی گئیں۔ پہلی بار اضافی رقم کے ساتھ 20 سے25 دن کا شارٹ حج پیکیج بھی متعارف کروایا جا رہا ہے، سمندرپار پاکستانیوں کیلئے اسپانسرشپ حج اسکیم جاری رکھی جائے گی، حج اخراجات کی ادائیگی ڈالرز میں کرنے کی صورت میں قرعہ اندازی سے استثنی حاصل ہوگا، مدینہ منورہ میں رہائش کیلئے 4 سے 8 دن کا انتخاب کیا جا سکے گا، شناخت کیلئے حجاج کو دیے جانے والے بیگ پر پاکستانی پرچم، کیو آر کوڈ اور کوائف درج ہوں گے۔ حج درخواستوں کے آن لائن اندراج کیلئے موبائل ایپ کا اجرا کیا جائے گا، اکانومی پیکیج ماضی کی طرح 40 دن پر ہی محیط ہوگا، سرکاری حج اسکیم کے تحت 90 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…