منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خاتون اول بیگم ثمینہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)خاتون اول بیگم ثمینہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دیدیا تاہم سیاست جاری رکھنے کی صورت میں بھرپور ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ایک انٹرویو میں خاتون اول بیگم ثمینہ نے کہا کہ اپنے شوہر سے کہتی تھی سیاست کو چھوڑیں تعلیم کیلئے کام کریں تاہم اگر صدر صاحب واپس سیاست میں گئے تو ضرور ساتھ دوں گی،ایوان صدر چھوڑنے کے بعد سیروتفریح پر جانے کا پروگرام ہے۔

بیگم ثمینہ علوی نے خواتین میں چھاتی کا کینسر بڑھنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 12 سے 14 سال کی بچیوں کو بریسٹ کینسر ہو رہا ہے، خواتین ہی نہیں مردوں کو بھی جان لیوا مرض کے متعلق آگاہی دینا ہو گی۔ خواتین گھر کے مردوں کو بیماری کا بتائیں تبھی علاج ممکن ہو گا۔خاتون اول نے ذہنی امراض خودکْشیاں بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے سنگین مسئلے پر بات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خاتون اول نے ریپ کا شکار خواتین کو انصاف دلانے میں مشکلات کا شکوہ بھی کیا، کہا کہ ہمارے ہاں بل تو پاس ہو جاتے ہیں ان پر عمل نہیں ہوتا۔بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ ایوان صدر میں ہونے کی وجہ سے خواتین کیلئے کام کرنا ا?سان ہوگیا، ایوان صدر چھوڑنے کے بعد خواتین کیلئے کام جاری رکھوں گی، دیکھنا ہے میڈیا مجھے بطور عام شہری بھی اہمیت دیتا ہے یا نہیں، خاتون اول کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی کبھی میری بات مان لیتے ہیں کبھی میں ان کی ، اللہ کا شکر ہے ایوان صدر آ کر گردن میں سریا نہیں آیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…