ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران نے بطور وزیراعظم سائفر وصول کیا اور گم کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

datetime 27  اکتوبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت اور مقدمہ اخراج کی درخواستیں مسترد کرنیکا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 14 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ بادی النظر میں مقدمے میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سیکشن 5 کا اطلاق ہوتا ہے، ہائیکورٹ 23 اکتوبر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کے فیصلے میں مداخلت نہیں کر سکتی۔فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ کا کیس ہے کہ وزارت خارجہ نے سائفر کو ڈی کوڈ کر کے پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کو بھجوایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سائفر کو وصول کیا اور بظاہر گم کر دیا۔

عدالتی فیصلے میں لکھا کہ استغاثہ کے مطابق سائفر کے مندرجات کو ٹوئسٹ کر کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، دفتر خارجہ کے سابق اور موجودہ افسران بالخصوص سائفر بھیجنے والے اسد مجید کے بیانات ریکارڈ پر ہیں، دفتر خارجہ کے افسران کے بیانات سے واضح ہے کہ اس میں کوئی غیرملکی سازش شامل نہیں ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ شفاف ٹرائل ملزم کا بنیادی حق ہے، آرٹیکل 10 اے کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے، ٹرائل کورٹ کی آبزرویشنز سے کسی قسم کا تعصب ظاہر نہیں ہوتا۔ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت میں پیش دستاویزات کے مطابق دفتر خارجہ کی پالیسی واضح ہے، پالیسی کے مطابق سائفرکلاسیفائیڈ ڈاکومنٹ ہے جسے غیرمجازافراد سے شیئرنہیں کیا جا سکتا، سائفر کو کچھ وقت کے بعد واپس فارن آفس جانا ہوتا ہے، وکیل کے مطابق ملزم پابند تھے کہ حکومت گرانیکی غیرملکی سازش عوام کو بتاتے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت گرانے کی سازش سے عوام کو آگاہ کرنے دلیل میں وزن نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بطوروزیراعظم فرائض انجام دینے کے بجائے سیاسی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے آئین کے آرٹیکل248کے تحت استثنیٰ کی دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئین کاآرٹیکل248 بطو روزیراعظم فرائض کی ادائیگی پر استثنیٰ سے متعلق ہے، پٹیشنرکا سائفر سے متعلق سیاسی اجتماع سے خطاب بطور وزیراعظم اداکی جانے والی ذمہ داریوں میں نہیں آتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…