جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

datetime 27  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے جمعیت علما ئے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، علی محمد خان ، بیرسٹر سیف اور جنید اکبر شامل تھے۔ یہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ میں ہوئی، وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نماز بھی ادا کی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان کی اسحاق ڈار، آصف علی زرداری اور محمد علی درانی سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے لیے گنجائش پیدا کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ 2018 کے بعد پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کا وفد جے یو آئی قیادت سے ملا ہے۔مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت سب کی مرضی اس ملاقات میں شامل تھی، ہم فاتحہ خوانی کے لیے آئے تھے اور یہ ہمارے کلچرکا حصہ ہے۔اسد قیصر نے کاہکہ اگر کبھی غم خوشی ہو تو ایک دوسرے کا غم بانٹنا ہمارے کلچر کا حصہ ہے، آج کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…