اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔جمعہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔سائفر کیس کے اخراج کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 16 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سائفر کیس میں خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت مسترد کی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فردِ جرم کی کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر اور خالد یوسف کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔